امیر جماعت اسلامی سراج الحق (آج) سکھر پہنچیں گے

Published on October 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments
777
سکھر۔۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق بالائی سندھ کے چھ اضلاع کے سہ روزہ دورے کے اختتام پر (آج) پیر کو سکھر پہنچیں گے جہاں وہ بعد نماز مغرب شہر کی مرکزی شاہراہ گھنٹہ گھر پر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کا منصب امارت سنبھالنے کے بعد سراج الحق کا یہ پہلا دورہ ہو گا، ان کے استقبال اور جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، سابق رکن قومی اسمبلی مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، عبدالحفیظ بجارانی سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ قبل ازیں پیر کی صبح امیر جماعت اسلامی پاکستان لاڑکانہ سے خیرپور کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ دن گیارہ بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog