کوٹرادھاکشن ،بیٹھ جانیوالے مین ہول کے گڑھے میں گر کر نوجوان شدید زخمی

Published on October 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

DSC00048
کوٹرادھاکشن(یواین پی)تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن شہر میں پارک نمبرچار کے قریب مین ہول ناقص تعمیراتی مٹیریل کے باعث بیٹھ گیا جسکی وجہ سے رات کے وقت نئی آبادی کا رہائشی نوجوان راشد ولد خالد محمود مہمانوں کو لینے گیا تو اندھیرے کی وجہ سے اس گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہوگیا اس نے بتایا کہ وہ پانی میں غوطے کھاتا رہا اور بڑی مشکل سے باہر نکلا لڑکے کے والدین اور اہل محلہ نے اس بات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کرپشن کنگ بلدیہ اورٹی ایم او قصور کی نااہلی کے باعث آئے روز شہر کے کسی نہ کسی حصے میں ایسے حادثات وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث اب تک مختلف بچے اپنے جا ن سے ہاتھ دھو چکے ہیں ایک انکشاف کے مطابق ان مین ہولوں کو بنانے کے ٹھیکے بھی بلیک لسٹ ٹھیکیدار کو دیئے جاتے ہیں جو کہ ان مین ہولوں کے نیچے بیڈ بھی نہیں بناتا ہے اور ان کو بنانے میں مقامی بلدیہ بھی اپنا حصہ وصول کرتی ہے جسکی وجہ سے سیورج لائن ہی کیا مکمل سیورج سکیم بیٹھ چکی ہے اس کا زمہ دار محکمہ پیبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے قصور ہے شہر کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری اور ڈی سی او قصور سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس کرپٹ انتظامیہ کو معطل کروا کر انکوائری کروائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes