شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کی بدولت تمام شہری امن و سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں رانا اعجاز حسین چوہان

Published on August 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

ملتان (یواین پی) امن و امان کا قیام ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ ہر محاذ پر پولیس فورس کے بہادر جوان اپنی ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ براہ ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے آئے ہیں۔ شہدائے پولیس کی ان عظیم قربانیوں کی یاد میں آج سول سوسائٹی بھی شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منائے گی۔ اس موقع پر شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ، اور شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھاکر محکمہ پولیس کے شہداء کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ سٹیزن ویلفیئر کونسل ملتان کے چیئر مین رانا اعجاز حسین چوہان نے کہا کہ یہ صرف پولیس فورس کے نہیں بلکہ پوری قوم کے شہدا ء ہیں اور ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے ، ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ ہمیں شہدا ء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے اور ان کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا عہد کرنا چاہیے ، کیونکہ ان کے پیاروں کی لازوال قربانیوں کی بدولت تمام شہری امن و سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ واضع رہے کہ نیشنل پولیس بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی ، ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر سے لڑتے ہوئے ڈی آئی جی سے کانسٹیبل تک مختلف رینک کے2600 سے زائد پولیس افسران نے شہادت کے رتبے پر فائز ہوکر بہادری کی ایک نئی داستان رقم اور محکمہ پولیس کی توقیر میں اضافہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy