بیرون ممالک سے بھیجی گئ رقومات پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہےفردوس عاشق اعوان

Published on November 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی )بیرون ممالک سے بھیجی گئ رقومات پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔یہ بات حکومت کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جدہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہی پاکستان قونصلیٹ میں منعقدہ پی ٹی آئ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کیلئے وطن میں سرمائی کا بہترین مواقع فراہم کئے ہیں ۔آپ اپنی بچت کو پاکستان میں منافع بخش کاروبار میں لگائیں ۔حکومت پاکستان نے ٹور ازم کو بھی ترقی دی ہے اور آسانیاں پیدا کی ہیں تاکہ پاکستان کے خوبصورت مناظر دنیا دیکھ سکےاس سے پاکستان کو بھی ذرمبادلہ حاصل ہوگا ۔فردوس عاشق نے سعودی حکومت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھایا ۔پاکستان کے قیدیوں کو رعایت دی۔اور حجاج کیلئے روڈ ٹو مکہ کی شاندار سہولت فراہم کی ۔فردوس عاشق اعوان نے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری مجاہدین اور پاکستان کے موقف کی حمائت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو اپنا گھر سمجھتیں مگر جب دہشت گرد ہندوستان کو یہاں پذیرائی ملتی ہے جب مودی کو ایوارڈ یہاں دیا گیا تو ہمیں سخت تکلیف ہوئ ۔پاکستانیوں کا دل دکھتا ہے مگر ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ آج کی دنیا میں معاشی تعلقات اہم ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم۔پاکستان کی۔معیشت کو مظبوط کریں تاکہ کوئ سرمایہ کاری ہمارے اور کشمیریوں کے دشمن بھارت میں نہ ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو بیرون ملک پاکستانیوں سے بڑی امیدیں وابسطہ انکی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان میں آپکے خاندان آپکے بچے ایک اچھے اور پرامن و خوشحال پاکستان میں سانس لے سکیں ۔پاکستانیوں اور سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھانے کیلئے ہم کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ آجکل ٹماٹر کا قصہ عام ہے یہ پالیسی کا فیلئر ہے کہ ہم زرعی ملک ہوتے ہوئے ٹماٹر کی مہنگائ ہمارا مسئلہ ہے گزشتہ حکومتیں مال کمانے کیلئے اپنی اجناس کی پیداوار پر بھروسہ کم برآمد زیادہ کرتے تھے ۔ٹماٹر ۔پیاز اور دیگر اجناس کی برآمد کرتے رہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题