حکومت بجلی کے بحران کے حل کے لیے نہایت سنجیدہ ہے رضوانہ سندھو

Published on October 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بجلی کے بحران کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کر کے اپنے تعمیرو ترقی کے وژن کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ سال بحرانی حالات میں حکومت سنبھالنے کے بعد بجلی کے بحران کے حل کے لیے نہایت سنجیدہ طرزعمل اور پالیسی اختیار کی ہے جبکہ دوسری جانب دھرنا بازوں نے تمام تر قومی مسائل کے باوجود ہٹ دھرمی کا بد ترین مظاہرہ کر کے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں قوم ان سے سوال کرتی ہے کہ دھرنے اب دھرنی بن چکے ہیں اور اب یہ دھرنا باز جگہ جگہ جلسہ کر کے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کے جلسوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ رضوانہ سندھو نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے سلسلہ میں چین نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہوا ہے اور چین کے اس دوستانہ تعاون سے پاکستان انشاء اللہ بجلی کے بحران پر قابو پالے گا اور قوم اس بحران سے نجات پانے کے معیشت کی مضبوطی کی منزل حاصل کر لے گی ۔میاں نوازشریف کا فلسفہ سیاست ان کے مثبت سیاسی وژن کی علامت ہے اور انہوں نے تمام تر توجہ بجلی کے بحران کے حل پر لگانے کی حکمت عملی کے تحت قومی امنگوں کی ترجمانی کا بیڑااٹھا رکھا ہے قوم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے بحران سے نجات پالے گی اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں قوم اس عملی کام کے صلے میں ایک بار پھر مسلم (ن) کا میاب دلوائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes