بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز سے عام شہری پریشان ہے رانا نثار راٹھ

Published on July 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام کو دھوکہ دینے والی امپورٹڈ حکومت بجلی صارفین کیلئے ماہ جولائی کے بلوں میں عام ٹیرف کے علاوہ 13 روپے 55 پیسے فی یونٹ کیساتھ ادائیگی کرنا ہوگی، ٹیرف میں 4 رو پے اضافہ،فیول پرائس ایڈجسمنٹ میں 8، سہ ماہی ایڈجسمنٹ میں 1.55 روپے وصول کئے جائینگے،حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اضافوں کی وجہ سے عام صارف پر بہت بوجھ پڑیگا، وہ ان خیالات کا اظہار لاہور ضمنی الیکشن کی نگرانی کے دوران میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں مزید کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر گھر پہنچ چکا ہے عوام ضمیر پر ووٹ دیں گے، موجودہ معاشی و سیکیورٹی حالات میں فوج کا بہت اہم کردار ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes