پاک سعودی رہنماوں میں مذاکرات کامشترکہ اعلامیہ جاری

Published on January 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

news-1453127997-8875_largeریاض۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سعودی رہنماوں سے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جا ری کر دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیہ میں پاکستان نے دو اسلامی ممالک میںکشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ مذاکرات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کیلئے تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں۔پاکستان کے عوام سعودی عرب کیلئے خصوصی احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔پاکستان دو اسلامی ممالک میں تنازع حل کرانے کیلئے تیار ہے۔مذاکرات میں دونوں جانب سے معاملات مل کر حل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دفاع، سکیورٹی اور معیشت میں مزید فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔مذاکرات میں دہشتگردی کے خلاف سعودی قیادت میں 34رکنی فوجی اتحاد پر بھی بات کی گئی اور پاکستان نے اس اتحاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔سعودی فرمانروا کا مذاکرات میں کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلامی امہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی لیکن کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes