مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ڈی سی او جواد اکرم

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

28-10-2014
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لیے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ12ہزار روپے مقر کی گئی ہے اور انہیں سوشل سیکورٹی ایکٹ؍ای او بی آئی اور لیبر قوانین کے تحت رجسٹر کر کے ان کے مستقبل کو محفوظ کیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے ڈی سی او کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او سی ڈی حسین شاہد شیرانی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹروالفقار علی مجاہد، ڈی او لیبر کاشف عزیز، سوشل سیکیورٹی آفیسرمحمد انور خان ، نمائندہ ای او بی آئی محمد جمیل،لیبر لیڈر عاطف ریاض، ملک محمد اکرم بھٹہ ایسوسی ایشن کے عہدیدارشیخ محمد امین، حاجی نور دین سماجی تنظیم کی عہدیدار لبنی احتشام صدیقی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی ایکٹ؍ای او بی آئی کے تحت رجسٹریشن سے انہیں علاج معالجہ ، بچوں کی تعلیم ، شادی بیاہ اور فوتگی کی صورت میں مالی اعانت کی سہولت میسر آئیگی اس کے علاوہ رجسٹرڈ مزدور لیبر کالونی میں مفت پلاٹ کی سہولت کابھی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بھٹوں پر جبری مشقت کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے اور حکومتی کوششوں کے نتیجہ میں بھٹہ خشت پر جبری مشقت کے خاتمہ اور بھٹہ لیبر کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معاوضہ دلانے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مزدورں کی رجسٹریشن میں لیت و لعل سے کام لینے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题