مریم نواز کی سالگرہ پرپندرہ پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

Published on October 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments


لاہور (یوا ین پی)مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین کی رہائشگاہ پر مریم نواز کی سالگرہ پرپندرہ پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔لیگی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر نرگس متین نے کہا مریم نواز ہماری لیڈر ہیں ۔این اے 120کے الیکشن میں کامیابی کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔انہوں نے تنہا اپنی والدہ کی کمپئن کی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔مریم نواز نے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔شریف فیملی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے پارٹی کو توڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔لیکن مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔آئندہ الیکشن میں دھرنہ سیاست کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی و زیر اعظم بنیں گے۔اس موقع پر لیگی خواتین نے ’’وزیر اعظم نواز شریف‘‘ اور ’’اک واری فیر شیر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes