بھارتی آرمی چیف کا 3 مبینہ کیمپ تباہ کرنیکا دعویٰ مایوس کن: میجر جنرل آصف غفور

Published on October 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی راطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں کسی قسم کے کوئی کیمپ نہیں، یہ جھوٹے دعوے عسکری روایات کے منافی ہیں، بھارتی سفارتخانے کو دعوت دیتے ہیں کسی میڈیا یا سفیر کو لے جا کر دعوؤں کو ثابت کر کے دکھائے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی فوجی قیادت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، بھارت پلوامہ واقعہ کے بعد بھی ایسے جھوٹے دعوے کرچکا ہے، بھارتی فوج کے جھوٹے دعوے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے ایسے دعوے داخلی فائدے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog