ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت 2 افراد جانبحق 1 زخمی، ہسپتال منتقل

Published on October 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی ) کوٹ باری کے قریب ستگھرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مَرد جانبحق جبکہ خاتون اور مرد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی۔ جانبحق ہونے والوں کی شناخت تقی احمد ولد عبدالوہاب (26سال تقریباً) 44 ڈی موہل والا دیپالپور اور شگفتہ زوجہ نیاز احمد (20سال تقریباً) 25 ٹو آر اوکاڑہ کے ناموں سے ہوئی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog