نیلوفر طوفان،عوام سے ا پیل ہے کہ اپنی سرگرمیاں محدودکریں،شرجیل میمن

Published on October 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

66

اسلام آباد۔۔۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج دوپہر سمندری طوفان کراچی کے قریب سے گزرنے کا اندیشہ ہے،نیلوفر طوفان کی وجہ سے کراچی کے دو اضلاع جنوبی اور شرقی سمیت ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر میں 31اکتوبر کو تعلیمی ادارے بندرہیں گے،ساحلی علاقوں سے عوام کے انخلاء کیلئے خصوصی گاڑیاں چلائی جائیں گی، کراچی میں طوفان کی صورت میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ناگہانی آفات سے بچنے کیلئے بل بورڈزکوہٹارہے ہیں اوربڑی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے،جن عمارتوں کی چھتوں پربل بورڈزلگے ہیں وہ فوری طورپراتاردیں،تیزہوائیں چلیں گی جس وجہ سے تاریں وغیرہ ٹوٹنے کاخدشہ ہے، شرجیل میمن نے ’’نیلوفر‘‘ طوفان کے حوالے سے حکومت سندھ کے خصوصی انتظامات کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام طوفان کوتفریح کے طورپردیکھ رہے ہیں، عوام سے ا پیل ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں اپنی آمدورفت محدودکردیں،بلکہ ساحل کارخ نہ کریں اورسنجیدگی کا مظاہرہ کریں، ساحل پر جانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے،وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کو آرمی اوربحریہ کاتعاون بھی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں طوفان کااثرکم ہے مگر سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں پر زیادہ ہوگا،ایک مرتبہ پھرعوام سے ا پیل ہے کہ اپنی سرگرمیاں محدودکریں اور حکومت کاساتھ دیں،حکومت لوگوں کوزبردستی گھروں سے نہیں نکال سکتی،انہوں نے بتایا کہ 80فیصدماہی گیرکھلے سمندرسے و اپس آچکے ہیں،وزیراطلاعات سندھ کا محرم الحرام کے حوالے سے مزید کہا کہ 3دن8، 9 اور10محرم کوکراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، خیرپور ،سکھرسمیت سندھ کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes