اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔ امیر حیدر ہوتی

Published on October 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

22

نوشہرہ۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ حکومت مدت پوری کرے یا نہ کرے لیکن تمام اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے اور جمہویت کا تسلسل برقرار رہے کیونکہ جمہوریت مضبوط ہوگی تو تمام آئینی ادارے مضبوط ہوں گے اور عوامی مسائل بھی بہتر انداز میں حل ہوں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان کو چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر مضبوط اپوزیشن کاکردار ادا کریں۔پارلیمنٹ سے استعفے مسائل کاحل نہیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت کوئی بھی رکن استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں۔ تحریک انصاف کا دھرنا بھی اب لیٹ نائٹ شو میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور سڑکوں پر ناچ گانوں سے مسائل حل نہیں ہوتے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی فلور موجود ہے جس طرح طاہر القادری اپنا دھرنا ختم کرکے چلے گئے ہم دعاگو ہیں کہ عمران خان بھی ان کے نقش قدم پر چل کر وہی عمل اپنائیں۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اے این پی جمہوریت آئین ٗقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام کی نہ کبھی حمایت کی ہے او رنہ کریں گے۔ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے تمام جماعتوں کو بالغ نظری کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题