سوات۔۔۔سوات میں مزیدایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد302تک پہنچ گئی ہے،محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض تیئس سال کے لعل محمد سکنہ فیض آباد میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدوشریف اسپتال میں قائم ڈینگی وارڈمیں داخل کرادیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق سوات میں 25جون سے سراٹھانے والے 302مریض متاثر ہوئے لیکن کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی اورتمام مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اسپتال میں صرف دو مریض زیرعلاج ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔