پاکستان ٹیسٹ تاریخ، پہلی بار تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر والے بلے بازوں کی سنچریاں

Published on November 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

22
ابوظہبی(یو این پی)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں نے ایک ٹیسٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بلے بازوں یونس خان، اظہر علی اور کپتان مصباح الحق نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تینوں بلے بازوں نے سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ یہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ٹیسٹ میں تین پاکستانی بلے بازوں نے تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر سنچریاں بنائیں۔ یونس خان نے ڈبل سنچری جبکہ مصباح اور اظہر علی نے سنچریاں بنائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes