بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، فائرنگ سے 4 شہری شہید

Published on June 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments


راولپنڈی: (یواین پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ شہادت پانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہری گاؤں رتہ جبار اور لیوانا کیتر کے رہائشی تھے۔ انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme