پیراگوائے میں 103 سالہ بوڑھے نے 99 سالہ بڑھیا سے شادی رچالی

Published on October 18, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 988)      No Comments

\"4\"

آسنکیان … پیراگوائے کے ایک ضعیف جوڑے نے 80 سال تک اکھٹے زندگی گزارنے کے بعد مذہبی طور پر شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا جوزے مینوئل کی عمر 103 سال جبکہ دلہن مارٹینا لوپیز کی عمر 99 سال ہے، دونوں بوڑھے دولہا دلہن کیتھولک عیسائی ہیں جنہوں نے اپنی سول میرج کے 49 سال بعد بچوں کی فرمائش پر مذہبی طور پر شادی کا فیصلہ کیا، چرچ میں شادی کے بعد گھر کے احاطے میں بھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دولہا ویل چیئر میں بیٹھ کر شریک ہوئے اور اس تقریب میں عمر رسیدہ جوڑے کی 4 نسلیں یعنی ان کے 8 بچے، 50 پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیوں، 35 پڑپوتے، پڑپوتیاں، پڑنواسیاں، پڑنواسوں اور ان کے 20 بچے بھی شامل ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog