امام حسین ؑ سے اپناسرکٹاکراپنے ناناکوسرخرو اور سربلندکردیا ۔مخدوم ارشاد

Published on November 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

images
لاہور(یواین پی)پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ سے اپناسرکٹاکر اپنے ناناسرورکونین حضرت محمدؐ کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سرخروجبکہ دین حق اسلام کوسربلند اورسرفرازکردیا ۔ حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کے فلسفہ سے ہم انسانوں کوحق کیلئے اپنے مدمقابل بڑی سے بڑی طاقت کیخلاف ڈٹ جانے کادرس ملتا ہے۔حضرت امام حسین ؑ کو اپنے اوراپنے پیاروں کے مقدس لہوسے اسلام کی آبیاری کرنے کااعزازاوراعجازحاصل ہے ۔ملعون یذید کوللکار انا اورشہادت کاجام نوش کرنا حضرت امام حسین ؑ کاطرہ امتیاز ہے۔ حضرت امام حسین ؑ نے حق وحمیت کاپرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔نواسہ رسول ؐ کایذیر ملعون کی بیعت کرنے سے انکار قیامت تک آنیوالے مسلمانوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔ قیامت تک انسانی تاریخ میں حضرت امام حسین ؑ کانام احترام سے لیا جاتارہے گا۔حضرت امام حسین ؑ اوران کے عزیزواقارب کوشہید کرنیوالے نفرت کی علامت بن گئے ۔ ۔ وہ حاجی حکیم عبداللطیف مرحوم ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔حکیم حاجی محمد رفیق سمیت متعدد مقررین نے بھی اظہارخیال کیا۔پروفیسر حکیم مخدوم ارشادنے مزید کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کی تعلیمات اورقربانی میں ہم مسلمانوں کی کامیابی وکامرانی کارازپنہاں ہے۔جس دن مسلمانوں نے حضرت امام حسین ؑ کے افکار کاعلم مضبوطی سے تھام لیا اس روزاسلام دشمن قوتوں کے ایوانوں میں صف ماتم بچھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں تعصبات ،دھڑے بندی اورلسانیت کاتصور تک نہیں ہے ،دوسرے اسلامی مہینوں کی طرح ماہ محرم میں بھی مذہبی رواداری اورملی یکجہتی کامظاہرہ کیا جائے ۔بحیثیت مسلمان ایک دوسرے کے مذہبی عقائدکااحترام کرناہمارا فرض ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题