ایشیا،امریکہ و یورپ میں سونے کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ

Published on March 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

نیویارک( یو این پی)امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کیوجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی کے نفاذ کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی جنگ کے امکانات کے باعث قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1322.54 ڈالر فی اونس رہے،امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 18.20 ڈالر (1.4 فیصد ) اضافے کیساتھ 1323.40 ڈالر فی اونس طے پائے،لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1323.30 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1324.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1317.29 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودی1 فیصد اضافے کے ساتھ 1318.5 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes