یوم عاشور پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام

Published on November 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments
22
امام حسینؓ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت کی ایک اعلیٰ مثال ہے، گورنر سندھ
کراچی۔۔۔ امام حسینؓ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ امام عالی مرتبت اصولوں کی پاسداری کے لئے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہل وعیال کی قیمتی جانوں کی بھی پرواہ نہ کی۔ وہ رہتی دنیا تک بااصول انسانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے جو ہمیں معاشرے میں نظم وضبط قائم کرنے اور صبر واستقامت کے ساتھ غیر اللہ کی قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے ایثار وقربانی کا جذبہ بیدار کرنے کا درس دیتا ہے۔ آج کا دن ہمیں اپنے طرز عمل اور رویوں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ آئیے یوم عاشور کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم سیدنا امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کے باطل نظریات کے خلاف متحد ہو کر اسلام کی سربلندی کے لئے ہر ممکن قربانی دیں گے اور شہداء کربلا کے طریقہ کار کو اپنا کر عملی طور پر پاکباز شہیدوں سے اپنا رشتہ استوار کریں گے کہ یہی طرز عمل ہماری دینی اور دنیاوی زندگی میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme