پاکستان میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا،

Published on November 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

444
کراچی کامرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا‘مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر16ہزارسے زائد اہلکارتعینات ہونگے جبکہ حساس علاقوں کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا
سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی میں آج بھی موبائل فون سروس صبح سے رات تک بند رہے گی
اسلام آباد۔۔۔پاکستان میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، کراچی کامرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر16ہزارسے زائد اہلکارتعینات ہونگے جبکہ حساس علاقوں کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا،سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی میںآج (منگل) کو بھی موبائل فون سروس صبح سے رات تک بند رہے گی جبکہ حساس علاقوں کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں10 محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے 16ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ 1250 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے جلوس کی مانیٹرنگ کریں گے۔ سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیاہے۔کراچی پولیس کی جانب سے جاری سیکیورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں میں آنیوالی بلند عمارتوں پر دور بینوں سے لیس 100 سے زائد شارپ شوٹرز تعینات کئے جائیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے 500 کمانڈوزپر مشتمل کوئک رسپانس فورس بھی ہمہ وقت تیاررہے گی۔شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلنے اور ہیلی کیم کیمرے چلانے پر پابندی ہے۔ مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ جلوس کے مرکزی روٹ ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے حسینہ ایرانیان کھارادر کو مکمل طور پر کنٹینرز اور بسیں لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ جلوس کی آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں جلوس کے روٹ کی سرچنگ کریں گی اور کلیئرنس کے بعد جلوس کو اس کے مقررہ روٹس پر لایا جائے گا۔ جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی گرومندر کے مقام پر بنائے گئے داخلی راستوں پر تلاشی لی جائے گی اور داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں۔ کسی بھی شخص کو تلاشی کے بغیر جلوس میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلوس کے اطراف 100 سے زائد پولیس موبائلیں، دس بکتر بند گاڑیاں اور 80 سے زائد موٹر سائیکلوں پر مشتمل قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دستہ ہوگا۔ جلوسوں کے 400 پولیس کی خصوصی کیمروں والی موبائلیں بھی چلیں گی جبکہ صرف اسٹیکر والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعدجلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ جلوسوں کی ہیلی کاپٹرسے فضائی نگرانی بھی ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق 10 محرم کوکراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme