این اے 122کا ضمنی انتخاب،انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کے بے دریغ اخراجات پربحث چھڑ گئی،الیکشن کمیشن خاموش

Published on October 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

news-1440144160-5039
لاہور(یوا ین پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران امیدواروں کی طرف سے بے دریغ انتخابی اخراجات پر میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی مسلسل خاموشی نے اس بحث کو مزید بھڑکا دیا ہے، دوسری جانب امیدواروں نے ان اخراجات کو قانونی شکل دینے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں اور اپنے حامیوں کے ناموں کی فہرستیں بنانا شروع کر دی ہیں تاکہ ان اخراجات کی ذمہ داری ان پر ڈال کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام کو دھویا جا سکے۔ ایک ایسے ملک میں جس کا بچہ بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے ایک حلقہ کے ضمنی انتخاب میں 13کروڑ روپے سے زائد پانی کی طرح بہا دیئے گئے جبکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ایم این اے کا امیدوارانتخابی مہم کے دوران15لاکھ سے زائد خرچ نہیں کرسکتا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق این اے ایک سوبائیس میں انتخابی مہم کے دورا ن مسلم لیگ ن نے 200دفاتر قائم کئے،جن کا کرایہ20لاکھ بنتا ہے،ہر دفتر میں فرنیچر کے اخراجات پر30لاکھ روپے صرف ہوئے،12روزہ انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کے ناشتے اور کھانے پر3کروڑ40لاکھ روپے خرچ آیا،62356کے 5ہزاربینرز پر13لاکھ،25ہزار پینا فلیکس پر ایک کروڑ90لاکھ خرچ آئے۔لاکھوں روپے میں ہیلی کاپٹر سے اشتہار گرائے گئے جبکہ ایک جلسے پر ایک کروڑ اور پانچ ریلیوں پر25لاکھ خرچ ہوئے۔اس طرح یہ ٹوٹل اخراجات جو نظر آرہے ہیں تقریباً8کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اسکے علاوہ ن لیگ نے قومی خزانے کا استعمال کرتے ہوئے اچھرہ،فیروز پور روڑ،دھرم پورہ اور دیگر علاقوں میں راتوں رات سڑکیں تعمیر کیں اور تمام چینل پر کروڑوں روپے کے اشتہار چلائے گئے۔ اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق نے ہزاروں افراد سے نوکریوں کے وعدے کئے۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے دل کھول کر پیسے خرچ کئے۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے600دفاتر جن کاکرایہ60لاکھ،فرنیچر کے اخراجات90لاکھ،ناشتے اور کھانے پر6کروڑ خرچ ہوئے۔50ہزار فینا فلیکس پر3کروڑ80لاکھ، دو جلسوں پر دو کروڑ، تین ریلیوں پر15لاکھ خرچ ہوئے۔اس طرح تقریباً13کروڑ45لاکھ کل اخراجات بنتے ہیں۔اس کے علاوہ مقامی افراد کے مطابق علیم خان نے ریلوے کالونی میں پندرہ سوسے 2 ہزار افراد میں تین اور چار ہزار روپے بھی تقسیم کیے ہیں۔دونوں طرف سے الیکشن کے روز ٹرانسپورٹ پرصرف ہونے والے کروڑوں روپے اس کے علاوہ ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ کے تمام اخراجات متعدد ارکان نے ملکر خرچ کئے۔11ایم این ایز اور22ایم پی ایز سے10,10لاکھ اکٹھے کرکے3کروڑ30لاکھ اکٹھے کئے گئے اور500بلدیاتی امیدواروں سے اپنے اپنے علاقوں میں اخراجات کرائے گئے دوسری طرف تحریک انصاف میں ایسا کچھ نہیں ہوا تمام کے تمام اخراجات علیم خان نے خود برداشت کئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme