انتقامی کارروائی سے بھاگنے والانہیں قانونی جنگ لڑوں گا، عوام دعا کرے کہ اللہ ہمارے حال پر رحم کرے: نواز شریف

Published on November 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے لیکن وہ بھاگنے والے نہیں ہیں بلکہ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں گے اور عوام کی خدمت کا فرض ادا کرتے رہیں گے، عوام دعا کرے کہ اللہ ہمارے حال پر رحم کرے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے مری پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے اور انہیں معلوم ہے کہ ان کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے لیکن وہ بھاگنے والے نہیں بلکہ قانونی جنگ لڑیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme