زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا نوے فیصد کامکمل کیا جا چکا ہے اشعرحمید سیال

Published on November 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

land record pic
جھنگ(یواین پی)لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سنٹر کے انچارج اشعرحمید سیال نے بتایا ہے کہ زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا نوے فیصد کامکمل کیا جا چکا ہے اور سنٹر پر روزانہ دو سو افراد کو سروسز فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ہر تحصیل کے سنٹر کو جدید اور نئی تعمیر شدہ عمارتوں میں بہت جلد منتقل کر دیا جائیگا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے اس انقلابی منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عو ام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں پنجاب کی تمام143 تحصیلوں میں زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈاکرنے کے سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سینئر ممبربورڈ آف ریونیو کی زیر نگرانی ،ضلعی انتظامیہ اور عملہ مال کے تعاون کی بدولت جھنگ سمیت 16اضلاع بشمول ،لودھراں ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، منڈی بہاؤالدین، جہلم، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑا،نارووال،چکوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان،اٹک،سرگودھا اور بہاولپور میں اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن تحت اب تک 24ہزار سے زائدمواضعات اور 5.5کروڑ مالکان اراضی کے کوائف کی کمپیوٹرائزیشن عمل میں لائی جا چکی ہے۔علاوہ ازیں متعلقہ خدمات کی فراہمی کیلئے ہر تحصیل میں آرام دہ اور کشادہ عمارات کی تعمیرو مرمت اور15سو سے زائد تعلیم یافتہ عملہ کو میرٹ پر بھرتی اور پیشہ وارانہ تربیت کے بعدتعینات کیا گیاہے۔اراضی ریکارڈ سنٹر سے لاتعداد مالکان اراضی کو 30منٹ کے قلیل دورانیہ میں انتقال اراضی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اسی طرح انکے حقوق کو بائیو میٹرک ڈیٹا کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔جس کی بدولت بدعنوانی اور فراڈ کا سد باب ممکن ہوا ہے۔عوام کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ حکومت کے اس منصوبے کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے معاشی ترقی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سنٹر کے انچارج اشعرحمید سیال نے مزید بتایا کہ ضلع جھنگ کے لیڈ ریکارڈسنٹروں کی جدید عمارتوں کی تعمیر کیلئے مناسب اراضی کی دستیابی کے حوالہ سے کام کا آغاز کردیا گیا ہے.

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes