پی ٹی آئی میں 21سے25اراکین قومی اسمبلی استعفے نہیں دینا چاہتے،جاویدہاشمی

Published on November 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

333
اسلام آباد۔۔۔سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت اورنظام کومضبوط کرنے کیلئے ایسی سیاست کرنا چاہتاہوں جس میں میری شکست ہوجائے تو پرواہ نہیں مگرپاکستان کی جیت ہونی چاہیے ۔ان خیالات کااظہارگزشتہ روز انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میں جس پارٹی میں بھی رہاہوں اس میں اپنے لیڈران کے ساتھ مخلص رہاہوں اوران کو درست مشورے دیئے ہیں ۔عمران خان کو بھی یہی مشورہ دیتاتھاکہ ایسے اقدامات کروجس سے ملک خاص طورپرنوجوان نسل کافائدہ ہو۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے کہہ دیا تھاکہ پی ٹی آئی میں 21سے25اراکین قومی اسمبلی استعفے نہیں دینا چاہتے اوران سے استعفے دباؤ میں لکھوائے گئے ہیں ۔ایسے اقدامات پارٹی کے اندر بغاوت پیداکرتے ہیں جو آگے چل کر فارورڈبلاک کی شکل اختیارکرلیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب استعفوں کامسئلہ سنجیدہ ہوچکاہے اس کوحل ہونا چاہیے ہمیں اس مسئلے پرعمران خان کی مددکرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ نظام اورجمہوریت کی مضبوطی اسی میں ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کوقبول کیا جائے اورپاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سیاست میں اچھا اضافہ ہے اورمیں چاہتاہوں کہ مزیدسیاسی پارٹیاں بننی چاہیے ۔کیونکہ دنیاکے جمہوری ممالک میں صرف پانچ فیصدووٹ لینے والی پارٹیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اس سے ملک مستحکم ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کی بھی ہمیں مددکرنی چاہیے کہ وہ بھی اب ہمارے اس نظام کاحصہ بن چکی ہے ،تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنی غلطیوں کاجائزہ لینا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes