بھرپورنیند وزن میں کمی کا آسان ترین طریقہ ہے،طبی ماہرین

Published on November 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,163)      No Comments

44
لندن (یو این پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ غذا میں ردوبدل اور ورزش کے علاوہ وزن میں کمی کا آسان ترین طریقہ بھرپور نیند لینا ہے۔ برطانیہ میں حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق 8 گھنٹے یا اس سے زائد نیند کم کھانے میں معاون ہے۔ کیونکہ نیند بھوک لگانے یا نہ لگانے والے ہارمون لپٹن کو متاثر کرتی ہے۔ زیادہ دیر تک نہ سونے کی صورت میں اس کی مقدار کم ہو جاتی ہے جبکہ زیادہ کھانے میں معاون ہارمون گھریلن کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس ضمن میں وزن کم کرنے کے سلسلہ میں بعض خواتین کے تجربات کامیاب رہے ہیں محققین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ اور تشویش بھی وزن زیادہ کرتے ہیں جبکہ پوری اور بھرپور نیند ان دونوں کو ختم کرنے کا بڑا اچھا ذریعہ ہے اس طرح بھرپور نیند وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题