پہلی ٹربائین کا افتتاح رواں ماہ کے اختتام پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کریں گے

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

th
پراجیکٹ مقررہ وقت سے 6ماہ پہلے مکمل ہو گا؛ رواں سال کے اختتام تک 425 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی
لاہور (یواین پی)نندی پور پاور پراجیکٹ کی 100 میگا واٹ کی پہلی ٹربائین کا فرسٹ فائرنگ ٹیسٹ کامیاب رہا ہے۔ گذشتہ رات نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی گیس ٹربائین چلا کر تمام ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج تسلی بخش رہے۔پہلی گیس ٹربائین کی پرفارمنس، آواز، ارتعاش اور درجہ حرارت کے علاوہ تمام تکنیکی ٹیسٹ کامیاب رہے۔ ٹربائین کو 500آر پی ایم فی منٹ کی رفتارتک چلایا گیا جو کہ 31مئی تک 3000 آر پی ایم کی رفتار سے چلائی جائے گی اور 100میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائیں کا باقاعدہ افتتاح رواں ماہ کے اختتام پر وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کریں گے۔ اس طرح یہ پراجیکٹ مقررہ وقت سے 6ماہ پہلے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجرو چیف انجینئر نندی پور پاور سٹیشن محمد احمد نے آج یہاں نندی پور میں میڈیا کے نمائیندوں کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں تک اس ٹربائن کے تمام شعبوں کو مزید ٹیسٹ کرنے کے لئے وقتًا فوقتًا چلا کر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افتتاح کے بعداس سے حاصل ہونے والی 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔ انہو ں نے بتایاکہ دوسری ٹربائن پر بھی تعمیراتی کام تیز ی سے جاری ہے اور ہر دو ماہ بعد اگلی ٹربائین 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے تیار ہو گی۔ پراجیکٹ انجینئر نے بتایاکہ نندی پور پاور پراجیکٹ رواں سال کے اختتام تک مکمل طور پر تیار ہو گا اور425 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ اس طرح ملک کے تمام بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پلانٹ کی مجموعی پیداوار میں ضافے کی گنجائش رکھی گئی ہے جسے بڑھا کر 525 میگا واٹ تک پہنچایا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے پہلی ٹربائن کو وقت سے بہت پہلے مکمل کیاگیا ہے جس کے لئے پاکستانی اور چینی انجینئرزنے شبانہ روز محنت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题