حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے،موجودہ نظام طاقتور مجرم کو نہیں پکڑ سکتا، عمران خان

Published on November 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

55
حکمران کہتے ہیں کہ دھرنے کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا ، کیا ٹیکس بھی ہماری وجہ سے اکٹھا نہیں ہو رہا، 30 نومبر کے بعد میاں صاحب کے لیے حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا
نواز شریف نے کرپشن کے الزام میں آصف زرداری کو جیل بھجوایا ، آج دونوں دوست بن گئے ، فضل الرحمان کو بھی ساتھ ملا لیا،چیئرمین پی ٹی آئی
آج جمہوریت کو تحریک انصاف سے خطرہ ہو گیا؟ جب پی ٹی وی پر حملے کی اطلاع ملی تو کنٹینر میں سویا ہوا تھا، پی ٹی آئی کا کوئی رکن پی ٹی وی کی عمارت کے قریب نہیں گیا،دھرنے سے خطاب
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں کہ دھرنے کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا ، کیا ٹیکس بھی ہماری وجہ سے اکٹھا نہیں ہو رہا، 30 نومبر کے بعد میاں صاحب کے لیے حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج جمہوریت کو تحریک انصاف سے خطرہ ہو گیا؟ جب پی ٹی وی پر حملے کی اطلاع ملی تو کنٹینر میں سویا ہوا تھا، پی ٹی آئی کا کوئی رکن پی ٹی وی کی عمارت کے قریب نہیں گیا،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کے الزام میں ایک کارکن عدیل نے 27دن جیل میں گزارے، حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرض معاف کرائے، حکمرانوں نے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، موجودہ انصاف کا نظام طاقتور مجرم کو نہیں پکڑ سکتا، انھوں نے کہا کہ میاں صاحب جب سیاست میں نہیں تھے اس وقت سے ان کو جانتا ہوں، نواز شریف نے کرپشن کے الزام میں آصف زرداری کو جیل بھجوایا ، آج نواز شریف، زرداری دوست بن گئے ، فضل الرحمان کو بھی ساتھ ملا لیا، کامیاب سپورٹس مین اپنی غلطیوں پر سوچتا ہے،انھوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے تجربے کو بہتر کیا جا سکتا ہے ، حکمرانوں نے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ، موجودہ انصاف کا نظام طاقتور مجرم کو نہیں پکڑ سکتا، انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں اگر بجلی چوری رک جائے تو قیمت آدھی ہو جائے گی، اتوار کو جہلم میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے کرپشن چھپانے کے لئے مک مکا کرلیا ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی ان سے مل گئے ہیں،اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دیگر الزام کیساتھ ساتھ آج تحریک انصاف کا چیرمین عمران خان اشتہاری بھی بن گیا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی جیسے شریف انسان کو بھی اشتہاری بنادیا گیا کیونکہ حکمران پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے ڈرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اسٹیشن پر حملے کے الزام میں نئے پاکستان کیلئے آنے والے نوجوان کارکن کو 27 دن کے لئے جیل میں ڈالا گیا حالانکہ تحریک انصاف کا ایک بھی کارکن پی ٹی وی کی عمارت کے قریب نہیں گیا اور جس وقت حملہ ہوا میں کنٹینر میں سورہا تھا،عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے لیکن انہیں کوئی نہیں پکڑتا، معاشرے میں جب انصاف کا قانون نہ ہو تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، ملک میں جزا و سزا کاکوئی قانون نہیں، ہاں امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes