ڈی سی او وہاڑی نے 12کروڑ63لاکھ روپے مالیت33مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

Published on November 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

Jawad
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی وہاڑی کے اجلاس میں12کروڑ63لاکھ روپے مالیت33مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدم دستیابی پر موضع بورانہ میں قبرستان کی چاردیواری،دربارو مسجد کی تزئین و آرائش،پی پی238میں نئی حکومتی پالیسی کی روشنی میں دو پرائمری سکولوں کی تعمیر ،پی پی232میں5 فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر کے 2کروڑ68لاکھ روپے مالیت کے منصوبے مسترد کر دےئے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں ای ڈی او فنانس محمد غیاث، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز شیخ ظفر محمود ، ای ڈی او تعلیم مختار حسین چاون ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ، اے ڈی ایل جی محمد اشفاق گل ، اسسٹنٹ انجینےئر لوکل گورنمنٹ طارق حبیب، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ محمد حنیف شریک تھے اجلاس میں پی پی 233،پی پی 234،پی پی235میں نالیوں سولنگ کے منصوبوں،پی پی236میں ڈسٹرکٹ جیل کے باہر انتظار گاہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب،نالیوں اور سولنگ کے منصوبے شامل ہیں پی پی232میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے پی سی ون نامکمل ہونے کی وجہ سے مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ان منصوبوں کی دیکھ بھال مرمت اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی بارے ٹی ایم اے بوریوالا کی تحریری اجازت فراہم کی جائے بصورت دیگر اسی مالیت کے دوسرے منصوبے منظوری کے لیے دوبارہ پیش کئے جائیں پی پی238میں پرائمری سکولوں کی تعمیر حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت ہونے کی وجہ سے مسترد کر دےئے گئے اور ان کے متبادل نئے منصوبے داخل کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں دالوں کی بہتر کاشت ، سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ، فروغ تعلیم کے لیے لٹریسی مہم اور پنجاب اریگیٹڈایگریکلچر پروڈکٹویٹی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes