تحریک انصاف کو 30 نومبر کے جلسے سے نہیں روکیں گے،مصدق ملک

Published on November 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

1
اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم ملکی معیشت کے استحکام کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بدھ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو 30 نومبر کے جلسے سے نہیں روکیں گے لیکن بدنظمی پھیلانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان محب وطن پاکستانی ہیں امید ہے اپنا جلسہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرینگے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن یہ بات چیت قانون کے دائرے میں رہ کر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان بات نہیں کرینگے تو بات کیسے آگے بڑھے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes