حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے یوسف کسیلیہ

Published on November 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 577)      No Comments

Untitled-1 copy
بورے والا(یواین پی) چیئر مین سٹینڈ نگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکیشن پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ذہین اور ہونہار طلباء کو اچھی کارکردگی کا مطالبہ کرنے پر انکی حوصلہ افزائی کیلئے لیپ ٹاپ اور سولر انرجی پینل فری دے رہے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے دیہی علاقوں کے طلباء اور طالبات انکے گھروں کے قریب تعلیمی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور مڈل اس سکول میں ہائی سکول کے کلاسز رومز تعمیر کرنے کے منصوبے پر 72لاکھ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز چک نمبر 429ای بی میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ ہونے کے بعد اس میں ہائی کلاسز کیلئے نئے کمروں کی تعمیر کے منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پیر محمد اقبال چشتی ،پیر خالدمحمود بودلہ، پیر عامر ممتا ز چشتی رانا محمد جاوید، ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ چوہدری سعید احمد سب انجینئر محمد اقبال گروایہ ،محمد رفیق ، عبدالرزاق عینگ،محمد سلیم گجر اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا ہ اس تیز رفتار دور میں والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آرستہ کرائیں کیونکہ موجوددو ر میں اگر ہم نے دوسرے ممالک کا مقابلہ کرنے ہے تو نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دلانا ضروری ہے ۔ چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک سال کے عرصہ میں اپنے حلقہ کے 82سکولوں میں کئی منصوبے مکمل کروائے جبکہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے آپ جس جگہ بھی جائیں گے کوئی نہ کوئی تعمیراتی کام ہوتا ہوا آپ کو دیکھائی دے گا انہوں نے اہل دیہہ کے دیگر مطالبات پر بھی بہت جلد کا م کروانے پر یقین دلویا تقریب سے چوہدری بختیار احمد گجر ،پیر محمد اقبال چشتی ،ریاض الحق انجم نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes