ہری پور،گراں فروشوں پر اچانک چھاپے ،متعدد پر بھاری جرمانے

Published on November 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

ac foto
ہری پور(یواین پی)اے سی ارشاد خان کے سوات چوک،بیریئر، سینٹرل جیل،نور کالونی اور ٹی آئی پی میں گراں فروشوں پر اچانک چھاپے ،متعدد پر بھاری جرمانے اورجیل یاتراکی زد میں آگئے عوامی حلقوں کاسرکاری نرخ نامہ پر عمل درامد کروانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پراے سی ارشاد خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل اے سی ارشاد خان نے عوامی شکایات پر سوات چوک،بیریئر، سینٹرل جیل،نور کالونی اور ٹی آئی پی میں سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے نور کالونی سے ضابط ولد حکمت شاہ اور طاہر نقاش دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر ٹی آئی پی چوکی کو مراسلہ روانہ کیاٹی آئی پی سے چاٹ فروش فاروق شاہ پر پانچ ہزار اور سبزی فروش لیاقت کو موقع پر ہی تین ہزار روپے جرمانہ کی جبکہ سوات چوک میں موجود فوجی ڈیری فارم کے مالک خرم پر سرکاری نرخ نامہ نہ رکھنے پر جیل یاترا کروا ڈالی عوامی سماجی حلقوں کا سرکاری نرخ نامہ پر عمل درامد کروانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پراے سی ارشاد خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog