فیکٹری میں آتشزدگی،بلاول بھٹو کا ہلاکتوں پر اظہار افسوس

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

کراچی(یواین پی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مکمل کرلی جائے گی اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy