خسرہ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

Published on February 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

images
حسن ابدال(یوا ین پی)خسرہ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔خسرہ موذی مر ض ہے جس کے بچاو کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانا انتہائی ضروری ہیں۔ تحصیل حسن ابدال میں 9فروری تک چھ ماہ سے دس سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سہیل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر شاہد حفیظ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال۔ڈاکٹر واجد ہمایوں ٹیکنیکل آفیسرلاجسٹک ای پی آئی سیل اسلام آباد۔ڈاکٹر منصور الحق بی ایچ یو کوٹ سونڈکی۔آفسر داد اے ایس وی۔رضوان نیوٹریشن سپروائیزر بھی موجود تھے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ کے خاتمے کے لیے پورے صوبے میں ہنگامی بنیادوں پر مہم چلائی جا رہی ہے تا کہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب تک اس مہم میں ہزاروں بچوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور یہ مہم 26فروری تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی اس سلسلہ میں تعاون کریں تا کہ کوئی بچہ اس مہم کے دوران ایسا نہ ہو جسے یہ ٹیکے نہ لگائے جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین کو تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ رکھا جا رہا ہے تا کہ اس کا فائدہ پہنچ سکے۔تمام سکولوں میں خسرہ سے بچاو کے ٹیکوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سکیم ڈور ٹو ڈور نہیں کی جا سکتی اس لیے تمام عوام تعاون کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog