اسلام سلامتی کاداعی ہے، اسلامی ملک امن سے رہیں راناضیاء اللہ خاں

Published on November 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

Rana Zia Ullah Khan
لاہور(یواین پی) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور ڈویژن کے سابق صدرراناضیاء اللہ خاں نے کہا ہے کہ اسلام سلامتی کاداعی ہے، اسلامی ملکوں کے حکمران اسلام دشمن سازشوں کوناکام بنانے کیلئے آپس میں امن ومحبت اوراتحادواتفاق کامظاہرہ کریں۔خدانخواستہ اسلامی ملکوں کے باہمی تصادم سے اسلام کے بارے میں منفی تاثرابھرے گا۔امریکہ اوریورپ کااسلام کیخلاف تعصب کسی سے پوشیدہ نہیں۔انسانی حقوق کے نام نہادعلمبرداریورپی ملک بھارت ،فلسطین اوربرمامیں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرے جانے پرکیوں خاموش ہیں۔فلسطین ،کشمیر اور برما کے مسلمانوں کی صورتحال پراقوام متحدہ کی مجرمانہ جانبداری بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔وہ اپنے ڈیرہ پرطلبہ کے ایک وفدسے بات چیت کررہے تھے۔ راناضیاء اللہ خاں نے مزید کہاکہ اسلام دشمن قوتوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے اتحاد کیا ہوا ہے مگربدقسمتی سے اسلامی ملک متحدہونے کی بجائے آپس میں الجھے ہوئے ہیں۔قرآن مجید کی روسے باطل کسی صورت حق پرغالب نہیں آسکتا ،اسلامی ملکوں کو امریکہ اوریورپ کی طرف دیکھنے کی بجائے اپناایک متفقہ مرکزاور ایجنڈا بناناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں کے باہمی اختلافات دورکرنے اورانہیں آپس میں جوڑنے کیلئے اپناکرداراداکرے ۔یہودوہنود ایک خاص سازش کے تحت اسلامی ملکوں کے درمیان نفاق کابیج بورہے ہیں ،اسلامی ریاستوں کے حکمران ہوشمندی اوردانشمندی کامظاہرہ کریں ورنہ اسلام دشمن قوتیں باری باری اسلامی ملکوں پروارکریں گی ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے حکمران اناکے خول سے باہرنکل کر دوررس فیصلے کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان نفرت اورکدورت سے صرف کفارکوفائدہ ہوگا لہٰذاء اسلام کاپرچم سربلندکرنے کیلئے ایک دوسرے کے بارے میں دل صاف کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题