پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کا بیان

Published on November 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

444
اسلام آباد ۔۔۔ پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے خیبر پختونخوا چارسدہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کی شدید ترین مذمت کی۔ ٹیم بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور کر دینے والی بیماری سے بچانے کیلئے نیک کام کر رہی تھی۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ صحت کے کارکنوں کو نقصان پہنچانے والے پاکستان اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں، حکومت کا اس بیماری کو ختم کرنے کا عزم پہلے سے بھی زیادہ پختہ ہوا ہے اور ہر پاکستانی کو اس مشن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے ہمارے ہدف پر اس قسم کے بزدلانہ حملے ملک سے اس لعنت کے خاتمہ کے حکومتی عزم کو مزید تقویت دیں گے۔ وزیراعظم کی پولیو کے خاتمہ بارے فوکل پرسن نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ پولیو کی ٹیموں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کریں اور پولیو مہمات کے انعقاد کو پرامن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والوں پر حملوں میں ملوث عناصر ہماری قوم کے دشمن ہیں اور ہمیں اس بیماری سے بچوں کو بچانے کی اجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes