پی ٹی آئی کی15 سے زائدارکان پرویزالٰہی کے مخالف ہیں سردارخلیل طاہرسندھو کا دعوی

Published on January 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سابق صوبائی وزیراورمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سردارخلیل طاہرسندھونے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری پرویزالٰہی صرف4-5دن کے وزیراعلیٰ ہیں،پی ٹی آئی کی15 سے زائدارکان پرویزالٰہی کے مخالف ہیں اوروہ عمران خان کے کہنے پربھی اُنہیں اعتمادکاووٹ نہیں دیں گے بلکہ گھروں میں بیٹھ کرعدم اعتمادکریں گے۔اُنہوں نے پی ٹی آئی ارکان کے نام بتانے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے کہنے پراستعفے نہیں دیناچاہتے جس کی وجہ سے عمران خان پریشان ہیں،پرویز الہیٰ اعتمادکے لئے بلائے گئے اجلاس میں186 ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے جس کے بعدمیاں نوازشریف کے نامزداور مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کا186ووٹ کے ساتھ منتخب ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت صوبے کے دائرہ اختیارکے تحت نہ صرف مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکرے گی بلکہ پرویزالٰہی اورعمران خان بھی اپنی جماعت سمیت سیاسی تماشے بندکرکے آپس میں جھگڑے اورراہیں جداکریں گے۔اُنہوں نے عمران خان کی طرف سی55لاکھ افرادکونوکریاں دینے کے دعوے کوحسب معمول جھوٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ اُن کے دورحکومت میں55لاکھ لوگ بے روزجبکہ55لاکھ لوگ بے گھربھی ہوئے۔اُنہیں جھوٹ بولنے اوروعدوں سے منحرف ہونے کی وجہ سے سیاسی شہرت ملی ہے۔الزام اورانتقام کے بعداب اُن کانام گھڑی خان ہوناچاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن مہنگائی میں عوام کی پریشانی سے شرمندہ ہے جبکہ عمران خان اپنے کردارسے بھی شرمندہ نہیں حالانکہ مہنگا ئی بھی اُن کی پیداکی گئی ہے۔آئیءایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں سے پاکستان کوگروی رکھاگیاآج غریب عوام کوریلیف دینامشکل ہوچکاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ رواں سال میں عام انتخابات ہوں گے ہم نے میاں نوازشریف کی ہدایت پرعوام سے رابطہ شروع کررکھاہے۔میاں نوازشریف کی قیادت میں انتخابات ہوں گے اورواضح اکثریت بھی حاصل کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme