گگو،لین دین کے تنازعہ پر انجمن آڑھتیاں نے مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں لاہور روڈ بلاک کر دی

Published on November 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

1
گگو منڈی (یواین پی)لین دین کے تنازعہ پر انجمن آڑھتیاں نے مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں لاہور روڈ بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ۔ گگو منڈی کے آڑھتی عبدالستار اور عبدالمجید کا بورے والہ کے آڑھتی حافظ محمد یونس کے مابین لین دین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جس پر حافظ محمد یونس نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عبدالستار اور عبدالمجید کو اغواء کر کے لے گئے تھے جس پر انجمن آڑھتیاں نے تھانہ گگو منڈی میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیاتھا ۔مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں بورے والا کی انجمن آڑھتیاں نے غلہ منڈی بورے والا مکمل طور پر بند کر کے احتجاج کیا اور بورے والا میں حافظ محمد یونس کی مدعیت میں عبدالستار اور عبدالمجید کو خیانت مجرمانہ کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا ۔جس پر غلہ منڈی کے آڑھتیوں عابد کسیلیہ، یونس چیئرمین ،حاجی نذیر احمد، میاں محمد عمران ،محمد طارق کمبوہ، میاں نجف، سردار غلام رسول ڈوگر، رانا منصور احمد، محمد یونس رحمانی، حاجی عاشقرحمانی ودیگر آڑتھیوں نے لاہور روڈ بلاک کر ٹریفک مطعل کر دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题