قومی اداروں کو کرپشن سے پاک کیاجائے،صدرممنون حسین

Published on November 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

33
اسلام آباد(یو ا ین پی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ قومی اداروں کو کرپشن سے پاک کردیا جائے، بدعنوانی کے خاتمہ سے معیشت کو استحکام ملے گا،صدرمملکت ممنون حسین سے منیجنگ ڈائریکٹرامجد پرویزجنجوعہ کی قیادت میں پی ایس اوکے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ممنون حسین نے ادارے کی بہترین کارکردگی پرانتظامیہ ،کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکلات کے باوجود عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے،بدعنوانی کے خاتمہ سے معیشت کو استحکام ملے گا،قومی اداروں کوکرپشن سے پاک کردیاجائے،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اقتصادی سرگرمیاں شروع ہونگی،سکوک بانڈز کی فروخت سے سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بڑھا ہے،قومی ترقی کیلئے چین کورول ماڈل بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes