حیدرآباد میں کریکر بم دھماکہ کرنے والے عوام کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے،مولابخش چانڈیو

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments


حیدرآباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں کریکر بم دھماکہ کرنے والے عوام کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے حیدرآباد کی عوام محبت اور صبروتحمل والی ہے جس نے بھی یہ غلط حرکت کر کے عوام میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے یہ ناکام ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار مولابخش چانڈیو نے سول ہسپتال حیدرآباد میں نئے پل کے قریب کریکر دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کی عیادت کرنے کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے کہی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم عسکری قیادت کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ جو ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ناکام ہو ں گے پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہم ہر دکھ کی گھڑی میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے عوام کا حوصلہ بلند ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme