پشاور میں 12 ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

Published on November 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 872)      No Comments

55
پشاور(یو این پی) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نیایک روزہ پولیوبچاؤ مہم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پشاور شہر میں 12 ہزار 224 والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا،رپورٹ کے مطابق 30 نومبر کو پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 31 ہزار 452 بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہے جبکہ 12 ہزارسے زا ئد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا، حساس یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن میں 344 جبکہ یونین کونسل متھرا میں 499 والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانیکی اجازت نہیں دی، پولیو قطرے پلانے سے انکار کے کیسز چغر مٹی، ہریانہ، ریگی ، یکہ توت، میرہ کچوڑی، بڈھ بیراورمریم زئی کے علاقوں میں سامنے آئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes