ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کا ، صدر ڈسٹرکٹ بارشیر بہادر لک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

Published on November 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

29-11-2014 District Jail
وہاڑی(یواین پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد نے ، صدر ڈسٹرکٹ بارشیر بہادر لک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیاانہوں نے حوالاتیوں کے مسائل سنے اور اسیران کو دیے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل عطااللہ اعوان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدا لصبورسکھیرا ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد یونس شاہد چوہدری اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ صاحبان بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے نظام ،جیل کی صفائی ستھرای اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث دو ملزمان کو فوری طور پر رہا کرنے اور 14ملزمان کو اگلے روز متعلقہ عدالتوں پیش کر نے کا حکم دیا تاکہ اُن کے مقدمات کا جلد فیصلہ کیا جاسکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes