ٹھٹھہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے

Published on March 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں کئی روز سے پانی کا شدید بحران کے باوجود پانی کی سپلائی 5روز کے لئے بند کر دی گئی عوام کا شدید احتجاج تفیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور مکلی میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے اور شہری دور دراز کے علاقوں سے پانی کئی کئی میل کا سفر طے کر کے لاتے ہیں جبکہ پوش علاقوں کے افراد کو ٹینکر مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جبکہ غریب کی پنچ ٹینکر مافیا تک نہیں ہے پانی کے بحران کی وجہ سے اسکولوں،کالیجز،اسپتالوں تک میں پانی موجود نہیں جبکہ مساجد امام بار گاہوں میں بھی پانی موجود نہیں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ٹھٹھہ مکلی میں ایک ماہ بعد پانی کی تھوڑی سپلائی عوام کو اتوار کے روز کی گئی مگر پیر کے روز مساجد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کرادئے گئے کہ پانی کی سپلائی 5روز کے لئے بند رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ ضلع کے نو منتخب عہدیداروں کی ٹھٹھہ آمد کے موقع پر جیالوں کا رقص،مٹھایاں تقسیم
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع کے نو منتخب عہدیداروں کی ٹھٹھہ آمد کے موقع پر جیالوں کا رقص،مٹھایاں تقسیم ،علاقہ جےْ بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا،ہمیں جو ہمارے چےْرمین نے کام سونپے ہیں ہم اس پر پورا اترینگے، نو منتخب عہدیداروں کا خطاب،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چےْرمین بلاول بھٹو ذرداری کے فیصلے کے مطابق ضلع ٹھٹحہ کے عہدیداروں کے ناموں کے اعلان کردیا گیا جسکے مطابق سابقہ ضلعی سیکریٹری صادق میمن کو ضلعی صدر سابقہ سیکریٹری اطلاعات امتیاز احمد قریشی کو ضلعی جنرل سیکریٹری اور سید محمود عالم شاھ کو ضلعی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا، نو منتخب عہدیداران جب ٹھٹھہ پہنچے تو سینکڑوں جیالے سڑکوں پر نکل آےْ انہوں نے پھولوں کی پتیوں کی بارش کر دی اور سینکڑوں ہار اور اجرکیں بھی پہنائں، پورا علاقہ جےْ بھٹو کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ،اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے خطاب کرتے ہوےْ کہا کے ہمارے چےْرمین کے فیصلے سے پوری پیپلز پارٹی خوش ہے انہوں نے جو کام سونپے ہیں ہم انہیں پورا کرینگے ،انہوں نے کہا کے ضلع ٹھٹھہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور رہے گا ہم اپنی پارٹی جوکہ بہت مظبوط ہے مزید مظبوط بناےْنگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy