چالیسواں آل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ علیم رضا اولمپئین ہاکی کلب نے جیت لیا

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

Burewala photo 30-10-14
بورے والا(یواین پی) چالیسواں آل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ میں علیم رضا اولمپئین ہاکی کلب نے جیت لیا فائنل میں اولمپئین طاہر زمان اکیڈمی گوجرہ کو دو گو ل سے ہر ا دیاتفصیلات کیمطابق میجر طفیل شہید نشان حیدر ہاکی کلب کے زیر اہتمام 40ویںآل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کی ہاکی گراؤنڈ میں علیم رضا اولمپیئن ہاکی کلب پیر محل اور المپئین طاہر زمان اکیڈمی گوجرہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو علیم رضا اولمپیئن ہاکی کلب پیر محل نے صفر کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا فائل میچ کے مہمانان خصوصی چوہدری ریاض احمد ارائیں برادرز چوہدری ارشاد احمد ارائیں ایم پی اے ،کرنل مکرم خان (انٹر نیشنل ہاکی کوچ)چوہدری طاہر محمود ،سیکرٹری انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی اور حاجی محمد حسین سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن تھے جنہوں نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور منتظمین میں ٹرافیاں اور شیلڈ یں تقسیم کیں میچوں کو ایمپائر حیدر سول انٹرنیشنل غلام محی الدین اے گریڈ اورطارق پرویز (واپڈ ا اسلام آباد)نے سپروائز کیا فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے چوہدری ریاض احمد ارائیں ، کرنل مکرم خان شیخ محمد اسلم اور چوہدری طاہر محمود نے خطاب کیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغر علی جاوید ،سیٹھ محمد بشیر ، شیخ محمد اسلم ،طاہر نذیر بھٹی ،رانا محمد عظیم ، محمد عرفان نورانی اور دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes