اسلام آبادمیں الیکٹرونک میڈیا کی لائیوکوریج کرنے والی گاڑیوں پر کریکر حملوں کی مذمت کرتے ہیں شیخ توصیف حسین

Published on December 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

شیخ توصیف حسین
جھنگ (یواین پی) اسلام آباد میں عمران خان کے جلسہ کے اختتام پر لائیوکوریج کرنے والی الیکٹرونک میڈیا کی گاڑیوں پر کریکر حملے کیے گئے اورصحافیوں کو ہراساں کیا گیا ۔ جس پر پروفیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان اورریجنل یونین جرنلسٹ جھنگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی نکالی اور پریس کلب جھنگ میں احتجاجی جلسہ کیا ۔ شیخ توصیف حسین صدرپروفیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان ،شیخ غلام اکبر صدر یونین آف ریجنل جرنلسٹس جھنگ ، محمد طاہر انجم ، محمد اکمل ، محمد یوسف بھٹی سینئر نائب صدرپرفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پنجاب اور عدنان قریشی صدر یوتھ ونگ پروفیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے خطاب کیا مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں اسلام آباد میں صحافیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے اورفرائض کی بجا آوری کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقداما ت کیے جائیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes