پاکستانی عوام پاکستان میں مثبت تبدیلی چاهتی هے عدنان ظہیر خواجہ

Published on December 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 616)      No Comments

10818860_406559556159923_2146021444_n
الدمام سعودی عرب( بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) پاکستانی عوام پاکستان میں مثبت تبدیلی چاهتی هے.عمران خان مرد میدان هے.اور پاکستان کو عمران خان جیسا لیڈر چاهئے.ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ایسٹرن ریجن عدنان ظہیر خواجہ اور سردار فراز خان نے صدر جرنلسٹس فاؤنڈیشن سعودی عرب اشتیاق احمد عباسی کے ساته ملاقات میں کیے ..انهوں کہا کہ دنیا بہت تیزی سے ترقی کر رهی هے.جبکہ موجوده اور سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے همارا ملک مسلسل تنزلی کا شکار هے..انجنئیر عدنان خواجہ نے کہا کہ عمران خان هی پاکستانی قوم کی آخری امید هے..اور اسکے پاس تعلیم یافتہ اور نئ ترقی پسند سوچ کی ٹیم هے..جو پاکستان کو نئے انداز سے ترقی کی راه پر ڈالنا چاهتی هے…اور گزشتہ110 دنوں کے دهرنے نے عمران خان کے پیغام کو گهر گهر پہنچا دیا.اور دهرنوں کی وجہ سے عوام میں شعور بیدار هو چکا هے..جسکی مثال لاکهوں لوگوں کی 30 نومبر کے جلسے میں شرکت هیں.ایک سوال کے جواب میں انهوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تحریک انصاف آج سب سے بڑی پارٹی هے.. اور تارکین وطن عمران خان کے ساته کهڑے هیں…عمران خان گزشتہ ڈیڑھ سال سے انصاف مانگ رها هے..لیکن همارے فرسودہ نظام سے انصاف ملنا ممکن هی نہیں هے…پاکستان کا قانون مجرمین اور لٹیرو کو تحفظ فراہم کرتا هے…اور مفاد پرست ٹولے نے آپنے فائدے کے لئے انصاف غریب کی پہنچ سے دور کر دیا…عمران خان اس سسٹم کو بدل کر نئے پاکستان کی بنیاد رکهنا چاهتا هے…اور هم سب اسکے ساته هیں …آج پاکستان کا پڑها لکها طبقہ عمران خان کے ساته هے…

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes