اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی.

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

لاہور (یواین پی) مسلسل 3 ہفتوں کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھر میں انٹربینک کرنسی مارکیٹ بند رہی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ رواں ماہ کے دوران مسلسل بدترین تنزلی کے بعد ہفتے کے روز پہلی مرتبہ پاکستانی روپے کی قدر میں کچھ بہتری میں آئی، 50 پیسے کی کمی سے امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 200 روپے کی سطح کو چھو گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام سے لے کر اب تک ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题