پی او ایف اسلحہ سازی کے میدان میں ایک قابل اعتماد اور معتبر نام ہے محمد احسن محمود

Published on December 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

pic pof taxila
ٹیکسلا (یو این پی/ ڈاکٹر سید صابر علی )پی او ایف اسلحہ سازی کے میدان میں ایک قابل اعتماد اور معتبر نام ہے جو اپنی دفاعی مصنوعات میں جدت لاکر انہیں عالمی سطح پر ایکسپورٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود ہلال امتیاز (ملٹری) نے کراچی میں جاری آئیڈیاز 2014 کے دوران غیر ملکی اعلیٰ سطحی فوجی وفود کی پی او ایف اسٹال آمد پر انہیں تفصیلی بریفنگ میں بتایا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈلیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود نے معزز مہمانوں کو پی او ایف کے اسٹال پرخوش آمدید کہا اور انہیں بتایا کہ پی او ایف افواج پاکستان کی دفاعی لائن کی حیثیت سے اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمہ وقت ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار و مستعد ہے ۔ ہم نے کئی ممالک کے وفود کے ساتھ ایکسپورٹ اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے آئیڈیاز کے دوران بامعنی اور تفصیلی مذکرات کئے جن کے مثبت نتائج انشاء اﷲ جلد سامنے آئیں گے ۔ آئیڈیاز 2014پاکستان کا روشن اور جدید رخ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ کئی ممالک کے وفود نے پی او ایف کی مصنوعات کے معیار کو غیر معمولی اور نہایت عمدہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور مستقبل میں چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بڑے ویپنز کی رینج کے ساتھ بڑی عالمی منڈیوں کے لئے بہترین انتخاب قرار دیا۔ پی او ایف کے ذیلی اداروں کی مصنوعات جس میں واہ انڈسٹریز لمیٹڈ، ہائی ٹیک پلاسٹک، واہ نوبل اور کلو دنگ فیکٹری کی تیار کردہ شاٹ گن فیکٹری کے تیار کردہ شکار کیلئے استعمال ہونے والے کارتوس میں لوگوں نے گہری دلچسپی لی۔ پی او ایف کی تیار کردہ 8 نئی مصنوعات خصوصاً رائفل ’’عزب‘‘ اور پہلے سے تیار کردہ رائفل پی او ایف آئی غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز رہے اور غیر ملکی مندوبین نے انہیں ہاٹ کیک قرار دیا جبکہ کئی پاکستانیوں نے پی او ایف اسٹال کو نہایت خوبصورت اور عمدہ قرار دیا۔ کئی ملکی اور غیر ملکی وفود نے پاکستانی دفاعی مصنوعات دیکھ کر کہا کہ پاکستان کی دفاعی لائن انتہا ئی مضبوط ہے اور پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہے۔منگل کے روزوفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی او ایف اسٹال کا دورہ کیا۔ پی او ایف اسٹال آمد پر چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پی او ایف مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی او ایف کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر اطمینان کا اظہار کیا آج جن غیر ملکی شخصیات نے پی او ایف اسٹال کا دورہ کیا ان میں افغانستان کے لینڈفورسز کے چیف اور ایئر چیف۔ گینیا کے آرمی چیف ، فرانس کا آرمی وفد ، چینی وفد اور ملائیشیا کے چیف آف لاجسٹک شامل تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题