شاہد آفریدی کی فیس بک پر مداحوں سے بات چیت

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

088
لاہور(یو این پی)  قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں کے تند وتیز سوالات کے دل چسپ جوابات دیئے اور کرکٹ کے کھیل کے برعکس اس مرتبہ بوم بوم پورے آدھ گھنٹے تک مداحوں سے بات چیت میں مصروف رہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی جانب سے فیس بک پر ایک پیغام میں کہا گیا کہ وہ آدھے گھنٹے تک اپنے مداحوں سے بات چیت کریں گے، مداھ جو چاہیں سوال پوچھ سکتے ہیں۔ اس پر مداحوں کا سمندر ان کے فین پیج پر امنڈ آیا۔ ابتداء میں ہی ایک مداح نے ایسا شاندار تبصرہ کیا کہ آفریدی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ صارف کا کہنا تھا کہ آفریدی کو کبھی آدھ گھنٹے تک کرکٹ پچ پر بھی ٹک جانا چاہئے۔ اس پر بوم بوم نے ‘بہت خوب’ کہ کر اسے داد دی۔ اس کے بعد بھی مداحوں کی جانب سے دل چسپ سوالات کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک سوال کے جواب میں آفریدی نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ بین الاقوامی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ویلیئر شائقین کی بھرپور تواضع کرتے ہیں۔ بوم بوم نے مزید بتایا کہ ان کے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی سعید انور ہیں۔ ساتھی کھلاڑی سعید اجمل کے مستقبل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی اپنی فٹنس ثابت کر کے کھیل کے میدان میں لوٹ آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes