سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے طلبہ و سٹاف نے آگاہی و بیداری اجاگر کرنے کے سلسلہ میں ایک تقریب

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)گزشتہ روزہارون آباد میں معذوروں کے عالمی کے دن کے حوالہ سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے طلبہ و سٹاف نے آگاہی و بیداری اجاگر کرنے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں طلبہ و سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہارون آباد کے طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز اور آئٹمز پیش کر کے حاضرین سے داد پائی مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران الحاج اختر علی خلجی اور یاسر ندیم چوہدری نے سپیشل بچوں کے پروگرامز اور ٹیبلوز کو مثالی قرار دے کر ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سپیشل بچوں کے لیے حکومت کو خصوصی اقدامات کر کے انہیں معاشرے کا اہم فرد منانے کی پالیسی بنا کر عمل پیرا ہونا چاہیے سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا قابل قدر حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت خصوصی اقدامات کے تحت کر کے ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔تقریب کو آرگنازئز کرنے میں ڈاکٹر سہیل عابد بھٹی اور عطیہ فاطمہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد جمشید انجم نے خصوصی تعاون کیا ۔تقریب کے ڈائریکٹر محمد عظیم شہزاد نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی الحاج اخترعلی خلجی نے ادارہ بحالی جسمانی معذوراں کو دینے کا اعلان کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes